ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشورکی بینا وئیدیا اسکول میں طلبا کے لئے تحریری صلاحیت پر تربیتی کیمپ  

مرڈیشورکی بینا وئیدیا اسکول میں طلبا کے لئے تحریری صلاحیت پر تربیتی کیمپ  

Wed, 18 Jul 2018 18:22:41    S.O. News Service

بھٹکل :18/جولائی (ایس اؤ نیوز)  بینا وئیدیا انٹر نیشنل پبلک اسکول مرڈیشور میں  14جولائی 2018کو طلبا میں تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انہیں لکھنےکی ترغیب دلانے کےمتعلق جماعت نہم ، دہم اور پی یو سکینڈ کے لئے ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیاگیا۔

کیمپ میں کاروار کے جی کے وینکٹیش مورتی نے طلبا کو تحریرکے لئے ضروری صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف موضوعات پر لکھنے اور خاص کر قلم سے کاغذ پر لکھنے کی صلاح دی۔ موصوف نے بتایا کہ بہترین تحریروں سے سماج کو کس طرح فائدہ پہنچتا ہے اور اس سے خود اپنی ذات پر ہونے والے اثرات پر بات کی۔ کیمپ میں انتظامیہ کی ڈائرکٹر شریمتی پشپ لتا ایم ایس اور اسکول کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ بھی شریک تھا۔


Share: